پی ٹی آئی کی نوازشریف،خواجہ آصف کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

ن لیگ کے دونوں نااہل رہنماؤں سے پانچ سال کی تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائیں،جبکہ سرکاری گھر،ملازمین اور گاڑیاں بھی واپس لی جائیں۔ قرار داد میں مطالبہ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات مئی 19:10

پی ٹی آئی کی نوازشریف،خواجہ آصف کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی 2018ء) : تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ کے دونوں نااہل رہنماؤں سے پانچ سال کی تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروائی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف سے پانچ سال کی تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائیں۔

قرار داد کے متن کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو سپریم کورٹ آف پاکستان تا حیات نا اہل قراردے چکی ہے۔ نا اہل شخص سیکیورٹی اور سرکاری مراعات دینا غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نا اہل وزیر اعظم نواز شریف اور خواجہ آصف نے پانچ سال تک تنخواہیں اور مراعات وصول کی ہیں وہ فوری ان سے واپس لی جائیں اور ان کو دیے گئے سرکاری گھر ،ملازمین اور گاڑیاں بھی واپس لی جائیں۔

واضح رہے سابق وزیرخارجہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف کو اسلام ہائیکورٹ نےآرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔ خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کے رہنماء عثمان ڈار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ خواجہ آصف بیرون ملک ملازمت کرتے ہیں اوران کے پاس اقامہ بھی ہے۔ جبکہ خواجہ آصف وزیرخارجہ پاکستان ہیں اور دبئی میں ایک کپمنی میں ملازم بھی ہیں۔ خواجہ آصف نے یہ بات اپنے اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔جس کے باعث خواجہ اصف صادق اور امین نہیں رہے۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسی بناء پرخواجہ اصف کو نااہل قرار دے دیا تھا۔