پی آئی اے کے نئے لوگو کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا

پہلا طیارہ ایئربس 320 نئے لوگو کے ساتھ آئندہ 2 سے 3 روز میں تیار ہوجائے گا جس کی دم پر مارخور اور اگلے حصے پر قومی پرچم نمایاں ہوگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات مئی 19:12

پی آئی اے کے نئے لوگو کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10 مئی 2018ء ) ::پی آئی اے کے نئے لوگو کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا۔ پہلا طیارہ ایئربس 320 نئے لوگو کے ساتھ آئندہ 2 سے 3 روز میں تیار ہوجائے گا جس کی دم پر مارخور اور اگلے حصے پر قومی پرچم نمایاں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا شمار کبھی دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا ۔ہماری قومی ائیر لائن نے نہ صرف دنیا کی فضاوں پر راج کیا بلکہ بہت سی معروف فضائی کمپنیوں نے پی آئی اے کے ماڈل کو اپنا تے ہوئے اپنا وجود قائم کیا اور آج انکو دنیا کی بہترین فضائی کمپنیاں ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

ایک جانب پی آئی اے نے عروج کا یہ زمانہ دیکھا ہے اور آج پی آئی اے کی زبوں حالی زبان زد عام ہے۔ماضی قریب میں پی آئی اے کو ٹریک پر واپس لانے کے لیے کچھ اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں تاہم ابھی پی آئی اے کو اپنی ساکھ بحال کرنے میں ایک لمبا عرصہ درکار ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے میں آنے والی تبدلیوں کے تحت ہی پی آئی اے کا لوگو تبدیل کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا لیکن پھر ایک لمبے عرصے یہ معاملہ بحث کا شکار ہو گیا کہ آیا پی آئی اے کا لوگو تبدیل ہونا چاہیے ہے یا نہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا جس کے تحت پی آئی اے کا لوگو تبدیل کیا جا رہا ہے اور پی آئی اے کے نئے لوگو کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا۔ پہلا طیارہ ایئربس 320 نئے لوگو کے ساتھ آئندہ 2 سے 3 روز میں تیار ہوجائے گا جس کی دم پر مارخور اور اگلے حصے پر قومی پرچم نمایاں ہوگا۔یاد رہے کہ اس پہلے بھی پی آئی اے اپنے لوگو کے طور پر مختلف رنگین تصاویر کو استعمال کرتا رہا ہے۔

1960 کی دہائی میں جہاز کی دم پر اوپر نیچے ستاروں کی لائن اور درمیان میں انگریزی الفاظ "PIA" اور مرکزی حصے پر ''پاکستان انٹرنیشنل ' لکھا گیا تھا۔ 2010 میں پی آئی اے نے اپنے جہازوں پر بڑے سائز میں قومی پرچم متعارف کرایا، اس کے ساتھ ساتھ جہاز پر بڑے بڑے سبز الفاظ میں "PIA" لکھا جس کے نیچے "Pakistan International" سنہری الفاظ میں لکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :