پاکستان کے بیشتر علاقے مسلسل دوسرے روز شدید زلزلے سے لرز اٹھے

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مئی 2018 19:18

پاکستان کے بیشتر علاقے مسلسل دوسرے روز شدید زلزلے سے لرز اٹھے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان کے بیشتر علاقے مسلسل دوسرے روز شدید زلزلے سے لرز اٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقے مسلسل دوسرے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جمعرات کے روز شام کے وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، اسلام آباد، سوات، مالاکنڈ، سرگودھا، ایبٹ آباد، مردان، ہری پور اور دیگر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقے 6 سے زائد شدت کے زلزلے کے باعث بری طرح لرز اٹھے تھے۔ اب ایک مرتبہ پھر ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 اور زیر زمین گہرائی 187 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔