نواز شریف کو ہدف بنانا اور ان کا سیاسی کیریئر تباہ کرنا درست نہیں، نیب سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے بنایا گیا ہے، سربراہ مولانا فضل الرحمن

جمعرات 10 مئی 2018 20:29

نواز شریف کو ہدف بنانا اور ان کا سیاسی کیریئر تباہ کرنا درست نہیں، نیب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہدف بنانا اور ان کا سیاسی کیریئر تباہ کرنا درست نہیں، نواز شریف جو بات کر رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جا رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔