نیب کے ڈی جی سندھ کل حیدرآباد میں کھلی کچہری لگائیں گے

جمعرات 10 مئی 2018 20:29

نیب کے ڈی جی سندھ کل حیدرآباد میں کھلی کچہری لگائیں گے
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر عوامی شکایات سننے کے لیے ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ محمد الطاف باوانی کل جمعہ کو صبح 10بجے تا 12بجے سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں کھلی کچہری لگائیں گے عوام سے براہ راست درخواستیں وصول کریں گے ۔

(جاری ہے)

نیب کے ترجمان نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے علاوہ متصل اضلاع سے بھی عوام شکایات کے لیے آسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :