حیدرآباد، جمیلہ قتل کیس کے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا

جمعرات مئی 20:29

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) حسین آباد سے تعلق رکھنے والی مسماة جمیلہ لاشاری کے قتل کے مبینہ ملزمان جاوید لاشاری ، جنید لاشاری اور شیر زمان کو جمعرات کو سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر8کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے ملزمان کو 3دن کے جسمانی ریمانڈ پر حسین آباد پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔ مسماة جمیلہ کی نعش گذشتہ روز آر بی او ڈی کے قریب سے ملی تھی جس کو قتل کرکے وہاں پھینک دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :