شہری اب ٹریفک کا دباو اور روانی کو انٹرنیٹ کے ذریعے دیکھ سکیں گے، سی ٹی او

جمعرات 10 مئی 2018 20:34

راولپنڈی10مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ٹریفک کے دباواور پریشانی سے بچنے کے لئے نئی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی جگہ جانے سے پہلے ٹریفک کا دبائو اور روانی کو انٹرنیٹ کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی بلال افتخار نے گذشتہ روز "اے پی پی"سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ ٹیکنالوجی کے دور میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے بھی نئی تکنیک کا استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔اس منصوبہ میں انٹرنیٹ فرم کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے جس میں شہریوں کی سہولت کے لئے ایک ایسا ایپ متعارف کروایا جائے گا جس میں ضلع راولپنڈی کی تمام ٹریفک سسٹم کو دیکھا جاسکے گا اور عوام اس ایپ کے ذریعے گھر یا دفتر میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے کہ ٹریفک کا دباو کس شاہراہ یا چوک پر ذیادہ ہے اور کہاں ٹریفک کی روانی بہتر ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس ایپ سے شہریوں کو بہترین سہولت فراہم ہو گی اور عوام کو ٹریفک جام کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔