ضلع راولپنڈی میںکھا نے پینے کی اشیاء کے سستے بازار 14مئی سے شر و ع کئے جا ئیں گے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 10 مئی 2018 20:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ڈ پٹی کمشنرراولپنڈی طلعت محمود گو ندل نے ر مضا ن بازار وں کے انتظا مات سے متعلق جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہا کہ ماہ ر مضان کے با بر کت مہینے میں عوام الناس کو کھا نے پینے کی اشیاء کی مناسب اور سستے داموں دستیابی کو یقینی بنا نے کے لئے حکو مت پنجاب کی جا نب سے ہر سال خصو صی طور پر رمضان بازار لگائے جاتے ہیںاور اس سال بھی ضلع را ولپنڈی میں 14مئی سے یہ با زارشر و ع کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران آٹے کے سفید تھیلے پر پابندی لگا ئی جائے اور اس کی جگہ سبز ر نگ کے تھیلے کی خر یدو فروخت ہو جس میں10 کلو آ ٹے کی قیمت250 روپے اور 20 کلو آ ٹے کے تھیلے کی قیمیت500 روپے مقرر کی گئی ہے۔حکو مت کی جا نب سے سبسیڈائز ڈ ر یٹس پر اشیا ء خو ردونوش کی فرا ہمی کا مقصدلو گوں کو مہنگائی سے ر یلیف فراہم کر نا ہے تا کہ وہ زند گی کی بنیادی ضروریات کے لئے معا شی تکالیف سے آزاد ہو کر اس با بر کت مہینے کے برکات و سعا دت سے لطف و اندوز ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی کمشنر آ فس را ولپنڈی میں ر مضان بازار وں کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اس اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سا رہ حیات، ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر( فنانس اینڈ پلا ننگ) را ئو عا طف ر ضا، اسسٹنٹ کمشنر مری عا رف اللہ اعوان ، اے سی کہو ٹہ انصر حیات ، اے سی سٹی لیا قت علی ، اے سی کینٹ امبر گیلا نی ، شا ہد عمران مارتھ ، شفقت ر ضا سی او میو نسپل کا ر پو ریشن ، ڈا کٹر مبشر ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر، خرم نیاز فوڈ ڈ یپا ر ٹمنٹ ،افضل احمد سیکر ٹری میو نسپل کا ر پو ر یشن، ارشد سلیم سپر ینڈ نٹ لو کل گو ر نمنٹ و دیگرمتعلقہ محکمو ں کے سرکاری افسران نے بھی شر کت کی۔

طلعت محمود گو ندل نے ر مضان بازار منیجر کوہد ایت کی کہ تما م با زاروں سے متعلق ڈ یٹا کو اپ ڈ یٹ رکھا جا ئے اور اشیا ء خو ر دو نوش کی خر یدا ری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹر یٹوں کی کڑی نگرا نی میں کی جا ئے اوربلک کے ساتھ ساتھ روز انہ کی خر یدا ری کے مو قع پر آ فیسرز ضرور موجود ہوں تا کہ شفا فیت و معیار کو یقینی بنایا جا سکے نیز چیزوں کی تر سیل کے لئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدا یت کی کہ ر مضان بازاروں میں سکیو ر ٹی پر بھی خصو صی تو جہ دی جائے اور بازار کے دا خلی و خا ر جی را ستوں پر وا ک تھرو گیٹس نصب کئے جا ئیں تا کہ کسی بھی نا خو شگوار حا دثے سے بچا جا سکے اور اسکے ساتھ ساتھ خر یدا ری کے لئے آ ئے ہو ئے لوگوں خصو صا بزرگوں اور خو اتین کے لئے تما م تر ضر وری سہو لیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :