پناہ کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ 13مئی کو ہو گا

جمعرات 10 مئی 2018 20:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے نیشنل پریس کلب کیمپ آفس راولپنڈی میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے مفت میڈیکل کیمپ اتوار 13مئی کو منعقد کیا جائے گا ۔اس موقع پر معروف ماہر امراض دل صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کا مفت طبی معائنہ کریں گے اور مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ صبح 10.30 بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گا ۔اس موقع پر مختلف میڈیکل ٹیسٹ جن میں ذیابطیس ،کولیسٹرول ،ای سی جی ،الٹرا سائونڈ سمیت دیگر ٹیسٹ بھی مفت کیے جائیں گے ۔اس ضمن میں مزید معلامات کے لیے کوارڈینیٹر کیمپ خالد چوہدری سے فون نمبر 0340-8881899. پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔انچارج پریس کلب راولپنڈی عابد عبا سی ،صدر کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی قیصر شیرازی اور کرار کے دیگر عہدیداران نے صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈیکل کیمپ سے استفادہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :