کرپشن اور اقراباء پروی کو کنٹر ول کیے بغیر بیرونی قرضوں سے چھٹکارا ممکن نہیں ہے،ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد

نظام مصطفی ﷺ کا قیام ہی دراصل ایم ایم اے کا مقصد وجود ہیں، ایم ایم اے غریب اور متوسط طبقے کی آواز ہے ،صدر متحدہ مجلس عمل لاہور

جمعرات 10 مئی 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہورڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کرپشن اور اقراباء پروی کو کنٹر ول کیے بغیر بیرونی قرضوں سے چھٹکارا ممکن نہیں ہے ۔ نظام مصطفی ﷺ کا قیام ہی دراصل ایم ایم اے کا مقصد وجود ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 13 مئی کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ عام کی انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے اجلاس سے کہی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم اے غریب اور متوسط طبقے کی آواز ہے جس میں تمام سرکردہ مذہبی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے اور صرف کلمہ حق کی بلندی کیلئے اکھٹے ہیں نہ کہ خاندانی سیاست اور پیسے کی چمک کی وجہ سے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی سیاست میں خاندانی اور سرمایہ دارانہ نظام کا بول بالا ہے اور ایم ایم اے اسی سٹیٹس کو کو ختم کرنے اور غریب ووٹرکو عزت دینے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

2002کے الیکشن میں اس نظام کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکے گی لوگوں کے ووٹ اور ضمیر کا سودا کرنے والے وڈیروں اورجاگیرداروں اور سرمایہ دارانہ نظام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور آئندہ آنے والے الیکشن میں ایک بھر پور سیاسی قوت بن کر ابھر گی ۔ 13 مئی کو ایم ایم اے کا اجلسہ عوام میں مایوسی کے خاتمے اور نئی صبح کے طلوع کا دن ۔انہوں نے کہا کہ 11 مئی تک تمام کمیٹیاں اپنا اپنا کام مکمل کر لیں ۔عوام ایم ایم اے پر اپنے اعتماد کا اظہار کرے انشاء اللہ ہم عوام کے اعتماد پر پورا ترنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔