لاہور،پولیس ریسپا نس یونٹ نے 04ماہ میں452ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں

روپے مالیت کی منشیات،ناجائز اسلحہ ،جوئے پر لگی رقم کے علاوہ عدالتی اشتہاری و مفراران کو گرفتارکیا: ندیم کھوکھر

جمعرات مئی 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پولیس ریسپانس یونٹ کی رواں سال کے پہلی04ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ایس پی مجاہدو ڈولفن ندیم کھوکھرنے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میںجرائم کی بیخ کنی و دیگر سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس ریسپانس یونٹ کا کردار انتہائی اہم ہے پولیس ریسپانس یونٹ کی صوبائی دارالحکومت میں پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ سے شہریوں میں نہ صرف احساس تحفظ پیدا ہوا ہے بلکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایس پی مجاہدو ڈولفن نے پولیس ریسپانس یونٹ کی گزشتہ 04ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔جس میں PRUنے دوران پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ اور 15کی9740کار آمدکالز پر فوری ایکشن لیتے ہوئے منشیات فروشوں،قماربازوں ،ڈکیت گروہوں اور ناجائز اسلحہ ودیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 452ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے جدید اسلحہ آتشیں لاکھوں روپے مالیت کی چرس، افیون،شراب و جوئے پر لگی رقم کے علاوہ چوری شدہ موٹر سائیکلیں ،کاریں، موبائل فونزو بیٹریاں برآمد کیں ایس پی مجاہدو ڈولفن ندیم کھوکھر نے پولیس ریسپانس یونٹ کے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی وارداتوں کے سدباب کے لئے پولیس ایمرجنسی 15پر ہونے والی کالز پر فوری ایکشن لیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے اور شہر یو ں کو زیادہ سے زیا دہ ممکنہ طور پر بہم امداد پہنچا ئی جا سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس چیف کیپٹن (ر) امین وینس کے حکم پر ایس پی مجا ہدو ڈولفن نے PRU کی 04ماہ کی کا رکر دگی کا جا ئز ہ لیااور PRUکی کارکردگی کوقا بل ستا ئش قرار دیتے ہوئے مز ید بہتر کر نے کی ہد ایت کی ۔۔پولیس ریسپانس یونٹ نی04ماہ میں پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کے دوران نا جا ئز اسلحہ کے خلاف ایکشن لیتے ہو ئے ملزمان کے قبضہ سی43پسٹل،10رائفلیں،خنجر، مارٹر گولے ، بارودی سامان اورسینکڑوں کی تعداد میں کا رتوس و گو لیا ںبرآمد کیں اسی طر ح منشیا ت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے لاکھو ں روپے ما لیت کی42کلوسے زائد چر س ،06کلو افیون اور 393بوتل شراب برآمد کی علا وہ ازیں42 اشتہاریوں و عدالتی مفروران اور پولیس کو دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان کو بھی گر فتا رکرکے مقا می پو لیس کے حو الے کیا۔

دورانِ پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ پولیس ریسپانس یونٹ نے 25چوری شدہ کاریں ، 68چوری شدہ موٹر سائیکلیںبرآمد کیں۔ ون ویلنگ و جعلی نمبر پلیٹ کے خلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے 70مقدمات درج کروائے علاوہ ازیںدیگر جر ائم جن میں آتش بازی، پتنگ بازی، قمار بازی ، کرائے داری ایکٹ اور گدا گر ی وغیرہ شامل ہیں کی64مقدمات بھی در ج کر وائے۔۔پولیس ریسپانس یونٹ نے کمیو نٹی پو لیسنگ کو فر وغ دیتے ہوئی1707شہریوں کو مختلف ہیڈز میں ریسکیو کیا جس میں وہیکل بریک ڈائون میں مدد کرنا، روڈ ایکسیڈنٹ کے علا وہ ٹر یفک و دیگر مسا ئل میں مدد کر نا شا مل ہے۔

علاوہ ازیں پولیس ریسپانس یونٹ نے 20گمشدہ بچوں کو بھی ان کے لواحقین کے حوالے کیا۔ ایس پی مجاہدو ڈولفن ندیم کھوکھرنے کہا کہ جرائم کی شرح میں کمی اور کرائم فری لاہور کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں پولیس ریسپانس یونٹ و ڈولفن سکواڈکا کردار انتہائی اہم ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی میں عدم دلچسپی و رشوت ستانی جیسے عوامل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے سپروائزری آفیسرز و سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ جر ائم پیشہ و دیگر سما ج دشمن عنا صر کے خلاف ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت فرائض انجا م دیے جائیں ایس پی مجا ہدو ڈولفن نے کہاکہ ہر پولیس آفسیر و اہلکا ر کا فر ض ہے کہ وہ دیانتداری و ایما نداری سے اپنے فرائض سر انجا م دے۔