عاطف کا نیا گیت‘ نئے ریکارڈ قائم کرنے کے قریب

جمعرات 10 مئی 2018 20:52

عاطف کا نیا گیت‘ نئے ریکارڈ قائم کرنے کے قریب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان کے عالمی شہر ت یافتہ گلوکار عا طف اسلم جو گیت پیش کرتے ہیں وہ مشہور ہوجا تا ہے۔حال ہی میں ایک گیت عاطف نے گایا جو یوٹیوب پر مقبولیت کے ریکارڈ بنارہاہے۔

(جاری ہے)

جب کوئی بات بگڑ جا ئے ‘ کے عنوان سے گلوکار عاطف اسلم نے گلوکارہ شیرلی سیٹیا کیساتھ گایاہے۔ ماضی کے مشہور گیت کو نئے انداز میں موسیقی کے مختلف انداز کیساتھ دوبارہ پیش کیاگیاہے۔ عاطف اسلم نے اس گیت کو اپنی آواز میں پیش کرکے ماضی کے گیت کو نئی مقبولیت دلوائی ہے۔3 روز قبل جاری ہونیوالے عاطف اسلم کے اس گیت کی یوٹیوب ویب سائٹ پر اب تک 60لاکھ کے قریب دیکھ اور سن چکے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :