فلم انڈسٹری کو جدید مشینری کی ضرورت ہے ‘ہدایت کارسید نور

جمعرات 10 مئی 2018 20:52

فلم انڈسٹری کو جدید مشینری کی ضرورت ہے ‘ہدایت کارسید نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ہدایت کار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو جدید مشینری کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ہاں معیاری فلمیں تبی بنیں گی جب یہاں پر پروڈکشن ہو گی اور اس پروڈکشن کیلئے معیار کا ہونا ضروری ہے جو جدید مشینری کے بغیر ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران سید نور نے کہا کہ ہمارے فلم ساز اور ہدایت کار آج بھی چالیس سال پرانے کیمروں پر فلم کی عکسبندی کرتے ہیں اور یہاں پر لیب نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے جدید کیمروں سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرے تاکہ فلم انڈسٹری کو بحال کیا جا سکے۔۔

متعلقہ عنوان :