ایڈیشنل چیف سیکرٹری آ زادکشمیر ڈاکٹر آصف شاہ کو چیف سیکرٹری کا اضافی چارج د ئیے جانے کا امکان

چیف سیکرٹری اعجاز منیر کو سیکرٹری ایویشن ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے

جمعرات 10 مئی 2018 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر آصف شاہ کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کا اضافی چارج دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل تعینات چیف سیکرٹری اعجاز منیر کو سیکرٹری ایویشن ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق سے کسی بھی بیوروکریٹ نے آزاد کشمیر میں بطور چیف سیکرٹری آنے کی حامی نہیں بھری جس کے باعث وفاق میں نئی حکومت کے آنے تک ڈاکٹر آصف شاہ کو اضافی چارج دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آزاد کشمیر میں چیف سیکرٹری کیلئے کئی وفاقی سیکرٹریز کو پیش کش کی گئی تاہم کسی سیکرٹری نے اس وقت آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری کا چارج لینے سے انکار کر دیا۔اس کی ایک وجہ یہ بتائی اس وقت جو چیف سیکرٹری تعینات کیا جائے گا اس کی مدت نگران حکومت کے برابر ہو گی اور نئی حکومت نے آتے ہی اس کا تبادلہ کر دے گی۔اس سوچ کی بنیاد پر کسی بھی بیوروکریٹ نے آزاد کشمیر میں آنے کی حامی نہ بھری۔ اس لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آزاد کشمیر میں موجود لینینٹ آفسران میں سے کسی کو اضافی چارج دینے کیلئے سمری تیار کر کے آزاد حکومت کو بھیج دی۔ سمری کے مطابق سب سے سینئر افسر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر آصف شاہ ہیں اس لئے ان کو اضافی چارج دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :