ڈاکٹر سہیل خان بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ای این ٹی ،سیدو گروپ آ ف تدریسی ہسپتال سوات میں تعینات

جمعرات 10 مئی 2018 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مجاز اتھارٹی (وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا )نے ڈاکٹر سہیل خان ولد ممتاز علی (جو اس وقت سیدو گروپ آف تدریسی ہسپتال سوات میں بحیثیت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ای این ٹی خدمات انجام دے رہے ہیں) کی تقرری بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ای این ٹی ،سیدو گروپ آ ف تدریسی ہسپتال سوات میںفوری اور باقاعدہ طورپر کی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ایک برس تک آزمائشی طورپر کام کریں گے،مذکورہ بالا تقرری کے بعد ڈاکٹر سہیل خان ولد ممتاز علی کو سیدو میڈیکل کالج سوات میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ای این ٹی (بی ایس۔18 ) تعینات کردیاگیاہے۔ انہیں اپنی تقرری کے اعلامیے کے اجراء کے ایک ماہ کے اندر اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کااعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میںکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :