عوا م کے اندرصفائی و ستھرائی کے حوالے سے شعور اور آگا ہی پیدا کر نے کی ضرو رت ہے،صوبائی وزیرقلندر خا ن لو دھی

جمعرات 10 مئی 2018 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر خورا ک حا جی قلندر خا ن لو دھی نے کہا ہے کہ عوا م کے اندر شعور اور آگا ہی پیدا کر نے کی ضرو رت ہے کیو نکہ یہ زمیں ہما ری ہے یہ ملک ،شہر اور ضلع ہمارا ہے اس کو ہم سب نے ملکر صا ف ستھرا بنا نا ہے اور آپنی آئندہ آنے وا لو ں نسلو ں کی فلا ح ترقی اور خو شحا لی کا با قا عدہ ایک پلا ن بنا نا ہے کہ کس زمین کو کس حسا ب سے استعما ل میں لا نا ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعرا ت کے روز خیبر پختو نخوا ہا ئو س ایبٹ آباد میںصو با ئی محکمہ پلا ننگ اینڈ ڈو یلپمنٹ کے زیر اہتما م ڈسٹر کٹ لینڈ یوز پلا ن کے حوا لے سے منعقدہ ایک روزہ ور کشا پ کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔ورکشا پ میں ایگزیٹو ڈا ئیریکٹر پی اینڈ ڈی اربن پا لیسی یو نٹ عا مر آفا ق ،پرا جیکٹ منیجر عمرا ن ،مس فرین ،قا ضی معمور خا ن ،اے اے سی ریو نیو اسد لو دھی تحصیلدار بندوبست طا ہر قا ضی ،بلدیا تی نمائندے،ضلع ایبٹ آباد کے تما م ضلعی محکمو ں کے افسرا ن اور دیگر بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

صو با ئی محکمہ پلا ننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے ور کشا پ میں شر کا ء کو بتا یا کہ اس کے لئے با قا عدہ محکمہ پلا ننگ اینڈ ڈو یلپمنٹ ایک پلا ن تیا ر کر رہا ہے جس کے تحت آئندہ 30سا لو ں کی منصو بہ بندی کی جا رہی ہے جس کے لئے ہر ضلع کی موجو دہ صو رتحا ل کی جا نچ پڑتا ل کی جا رہی ہے جس کی بنا پر آئندہ 30سا لو ں کے لئے ایک جا معہ منصو بہ بندی کی جا ئے گی کہ مستقبل میں آبادی کے اضا فے کو مد نظر رکھتے ہو ئے پلا ن تیا ر کیا جا رہا ہے جسے ڈسٹر کٹ لینڈ یوز پلا ن کہتے ہیں اور لینڈ یوز پلا ن تیا ر ہو نے کے بعد با قا عدہ تما م محکمو ں کو آئندہ 30سا لو ں میں تعمیرات کس طر ح کر یں اور نئی آبا دیا ں کہا ں کہا ں قا ئم کی جا ئیںاور ان کی منصو بہ بندی کس طر ح کی جا ئے ۔

انہو ں نے بتا یا کہ اگر یہ پلا ن 60سا ل پہلے بنا لیا جا تا تو آج ان مشکلا ت کا سا منا نہ کر نا پڑتا۔انہو ں نے بتا یا کہ اس پر کا م ہو رہا ہے اور اس کو با قا عدہ کا غذی شکل دی جا رہی ہے جیسے ہی یہ مکمل ہو جا تا ہے اس کو اسمبلی میں پیش کر کے پا س کر وا یا جا ئے گااور اس کے بعد اس کی قا نو نی شکل ہو جا ئے گی اور اس کے بعد اس کو تما م متعلقہ محکمو ں کو قا نو ن کے نفازکیلئے حوا لے کر دیا جا ئے گااور اس کے بعد آئندہ 30سا لو ں میں جو بھی تعمیرات ہو گی وہ اسی منصو بہ بندی اور قا نو ن کے تحت ہو گی۔ور کشا پ میں بلدیا تی نما ئندو ں اور ضلعی محکمو ں کے افسرا ن نے اپنی اپنی تجا ویزات پیش کیںاور کہا کہ سر کا ری زمینوں اور را ستو ں کو فو ری طور پر تجا وزات سے پا ک کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :