جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں 6ملزمان گرفتار،پولیس ترجمان

جمعرات 10 مئی 2018 20:55

راولپنڈی 10مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 06ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ آر اے بازار پولیس نے شیراز سی1100گرام چرس،تھانہ R.Aبازار پولیس نے زبیر سی11لیٹر کھلی شراب،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عامر سے 20لیٹر کھلی شراب،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عبدالحمید سے 01عدد ریوالور32بور معہ 05روند، تھانہ نصیرآباد پولیس نے نذیر سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند ، تھانہ ریس کورس پولیس نے چنگیز سے 01عدد پستول 30بور معہ03روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :