غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی میں 9ملزمان گرفتار

جمعرات 10 مئی 2018 20:55

راولپنڈی 10مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پولیس نے گیس ری فیلننگ اور غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے صادق محمود،صدام ،تھانہ صدر واہ پولیس نے آصف کو غیر قانونی طور پر گیس ری فیلننگ کرتے ہوئے قابو کر لیا،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے رفاقت سے 30لیٹر غیر قانونی پیٹرول جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ مورگاہ پولیس نے ناصر ،علی،ذیشان اور اسماعیل کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔