سیمونا ہالپ ناکام، کیرولینا پلسکووا اور کیرولین گارشیا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 10 مئی 2018 20:55

سیمونا ہالپ ناکام، کیرولینا پلسکووا اور کیرولین گارشیا میڈرڈ اوپن ..
میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) کیرولینا پلسکووا اور کیرولین گارشیا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولینا پلسکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں فرانسیسی کھلاڑی کیرولین گارشیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسپینش کھلاڑی کارلا سوریز نوارو کو 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :