میڈرڈ اوپن ٹینس، کائل ایڈمونڈ، الیگزینڈر زیوریف اور شاپو والوو مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات مئی 20:55

میڈرڈ اوپن ٹینس، کائل ایڈمونڈ، الیگزینڈر زیوریف اور شاپو والوو مینز ..
میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) کائل ایڈمونڈ، الیگزینڈر زیوریف اور شاپو والوو پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوڈ گوفن کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے ڈونس کوئے کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، کینیڈین کھلاڑی شاپو والوو نے ہم وطن کھلاڑی میلوس رائونک کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :