فاٹا میں تعلیمی ایمرجنسی کے ثمرات آنا شرو ع ہوگئے ہیں،اقبال جھگڑا
فاٹامیں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ،یہ طلباء اور نوجوان نسل دنیا بھرمیں پاکستان کا نام اور بالخصوص فاٹا کا نام روشن کریں فاٹا کی تمام ایجنسیوں اورایف آرز میں فاٹایونیورسٹی کے کیمپس کھولے جارہے ہیں جس پر کام تقریباٌ مکمل ہوچکاہے،گورنرخیبرپختونخوا
جمعرات 10 مئی 2018 20:58
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کامیاب مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے انہیں اپنی محنت جاری رکھناہوگی۔
انہوں نے کہاکہ فاٹامیں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ یہ طلباء اور نوجوان نسل دنیا بھرمیں پاکستان کا نام اور بالخصوص فاٹا کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کی تمام ایجنسیوں اورایف آرز میں فاٹایونیورسٹی کے کیمپس کھولے جارہے ہیں جس پر کام تقریباٌ مکمل ہوچکاہے۔گورنرنے کہاکہ فاٹا کے تعلیمی اداروں میں یو این ڈی پی اور یونیسف کے تعاون سے امسال بھی داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کیاجارہاہے جوکہ 31 مئی تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ فاٹامیں شرح خواندگی 100فیصد تک بڑھائی جائے اور اس ضمن میں بہتر اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو ہرممکن یقینی بنایاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ بچوں کو نصابی کتب کی مفت فراہمی بروقت کی جائے۔ گورنرنے اس موقع پر کہاکہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی وخوشحالی کی ضامن ہے اور تعلیم سے محروم معاشرے ترقی یافتہ اقوام کے ساتھ مقابلے کی دوڑمیں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خاص طور پر اس بات پر بھی زوردیا کہ پورے معاشرے کو مل کرنئی نسل کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیناہوگا۔ اس موقع پر گورنرنے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔دریں اثناء گورنرنے بچوں کے داخلہ فارم پُرکرکے فاٹاکے سکولوں میں داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.