ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی صدارت اجلاس

سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کیخلاف کاروائی کرنے اور اب تک ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی سرکاری قیمتی اراضی کے حوالے سے اہم امورپر غور وخوص

جمعرات 10 مئی 2018 21:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میںسرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کیخلاف کاروائی کرنے اور اب تک ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی سرکاری قیمتی اراضی کے حوالے سے اہم امورپر غور وخوص کیاگیا جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکاری اراضی پر قابضین سے اب تک اربوں روپے کی قیمتی اراضی واگزار کرالی گئی ہے جس پر ناجائز تعمیرات بھی کی گئی تھیں جن کو گرادیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اجلاس میں بتایا گیا کہ صرف تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی حکومت،محکمہ موسمیات،راکھ کورائی اور محکمہ زراعت کی ملکیت 900کنال قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی ہے جسکی مالیت اربوں روپے ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ زراعت کی راکھ مندھراں،راکھ زندانی،محکمہ جنگلات کی موضع دھپ چبک میں محکمہ فشریز کی موضع حسام،محکمہ سی این ڈبلیو کی ملانہ اور بھکر اور صوبائی حکومت کی ملکیت تھویا فاضل اور کچی پائند خان کی سرکاری اراضی پر اب بھی قابضین موجود ہیں جنکے خلاف بھی فوری طور پر کاروائی کرکے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائیگی۔