صومالیہ: الشباب نے ’11 شوہروں کی بیوی‘ کو سنگسار کر دیا گیا

شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں کو طلاق دیے بغیر 11 شادیاں کرنے کا الزام تھا

جمعرات 10 مئی 2018 21:06

مو غا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب کا کہنا ہے کہ ان کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو متعدد شوہر رکھنے کے الزام میں سنگسار کر دیا ہے۔شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں کو طلاق دیے بغیر 11 شادیاں کرنے کا الزام تھا۔ومالیہ کے جنوبی قصبے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ الشباب کے جنگجوؤں نے مذکورہ خاتون کو ایک گڑھے میں گردن تک دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔

خیال رہے کہ شدت پسند تنظیم الشباب شرعی قانون کی سخت تشریح کرتی ہے۔صومالیہ کا بڑا علاقہ الشباب کے زیرِ کنٹرول ہے اور یہ تنظیم دارالحکومت موغادیشو میں قائم مرکزی حکومت کو ختم کرنے کے لیے اکثر حملے کرتی رہتی ہے۔ الشباب صومالیہ میں ’مغرب نواز‘ حکومت کا تختہ الٹ کر شریعت کا نفاذ کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

لوئر شیلیل کے گورنر ممحد ابو اسامہ نے بر طا نو ی خبر رساں ادارے کو بتایا ’شکری عبداللہی اور اس کے قانونی شوہر سمیت نو دیگر شوہروں کو عدالت میں لایا گیا تھا اور ان میں سے ہر ایک کا کہنا تھا کہ وہ اس کی بیوی ہے۔

‘اسلامی قانون کے تحت ایک خاتون کے ایک سے زیادہ شوہر ہونا غیر قانونی ہے تاہم مردوں کو چار بیویاں رکھنے کی اجازت ہے۔الشباب کی نیوز سائٹ کے مطابق جب شکری عبداللہی کو دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں واقع عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ ’صحت مند‘ تھیں۔ انھیں ان الزامات پر مجرم قرار دیا گیا۔