صدر بھی کہیں گے تو قیدیوں پر تشدد نہیں کیا جائے گا،نامزد سربراہ سی آئی اے جین ہاسپل

جمعرات مئی 21:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی نامزد سربراہ جینا ہاسپل نے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں یہ ادارہ قیدیوں کے ساتھ تشدد نہیں کرے گا۔ سینیٹ کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سامنے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صدر بھی کہیں گے تو قیدیوں پر تشدد نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہاسپل تھائی لینڈ میں سی آئی اے کے ایک خفیہ حراستی مرکز کی نگران بھی رہ چکی ہیں۔ سن 2003ئ تا 2005ئ اس مرکز میں واٹر بورڈنگ کا طریقہ بھی استعمال کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے ہاسپل کو اس ادارے کی سربراہ کے لیے نامزد کر رکھا ہے اور اگر وہ اس عہدے کے لیے منتخب کر لی گئیں تو پہلی مرتبہ اس اہم امریکی ادارے کی کمان ایک خاتون کے ہاتھوں میں آ سکے گی۔