کوئی غیر ملکی طاقت تہران حکومت کو دھمکا نہیں سکتی،ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی

جمعرات 10 مئی 2018 21:09

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ کوئی غیر ملکی طاقت تہران حکومت کو دھمکا نہیں سکتی۔ اپنے ایک بیان میں عراق اور شام میں ایرانی فوج کی تازہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کو عسکری طور پر ڈرایا نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

نہوں نے یہ بیان امریکا کی طرف سے جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد دیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی اس امریکی اقدام کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی سے خوفزدہ نہیں ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ کسی جوابی ردعمل سے پہلے اس ڈیل کے دیگر فریق ممالک سے مشاورت کی جائے گی

متعلقہ عنوان :