ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی،یورپی یونین کمیشن کی صدرٹرمپ پر سخت تنقید

وقت آ گیا یورپ سپر پاور کی حیثیت سے امریکا کی جگہ لے،صدر کمیشن جین کلاڈ امریکہ عالمی تجارت کا ٹھیکدار نہ بنی: یورپی یونین

جمعرات مئی 21:09

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) ایران ساتھ جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر یورپی یونین کمیشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کا اظہار کیا ہے،،یورپی یونین نے ایران کیساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں کے تحفظ کے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے امریکا کے ایران کیساتھ ہوئے جوہری معاہدے سے نکلنے کے اعلان پر صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے،،یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ یورپ سپر پاور کی حیثیت سے امریکا کی جگہ لے،صدر ٹرمپ کے فیصلے سے ظاہر ہے کہ امریکا اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں دیتا،،یورپی یونین نے ایران سے تجارت کرنے والی کمپنیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کا اعلان کیا،،یورپی یونین کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ایران پر پابندیاں لگیں تو ڈبلیو ٹی او کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،،یورپی یونین نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ عالمی تجارت کا ٹھیکدار نہ بنے۔