اسرائیل شام کے فضائی دفاع اور ریڈار نظام کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے ، میڈیا رپورٹ

جمعرات مئی 21:12

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) شامی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ دمشق کے فضائی دفاعی نظام اور ریڈار کو میزائل حملے کا نشانہ بنانے کیلئے کوشاں ہے شام کے سرکاری ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ شامی فضائی دفاعی فورسز نے اسرائیلی میزائل حملوں کیخلاف جوابی کارروائی بھی کی ہے تاہم بعض میزائل حملوں نے کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کئے ہیں اور ایک ریڈار سٹیشن بھی تباہ کردیا ہے رپورٹ میں عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درجنوں اسرائیلی میزائل شامی فورسز نے تباہ بھی کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :