ماہرہ خان بین الاقوامی فلم فیسٹیول کانز میں پہلی بار شرکت میں لباس کے حوالے سے پریشان

جمعرات 10 مئی 2018 21:12

ماہرہ خان بین الاقوامی فلم فیسٹیول کانز میں پہلی بار شرکت میں لباس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) نامور اداکارہ ماہرہ خان بین الاقوامی فلم فیسٹیول کانز میں پہلی بار شرکت پر بہت زیادہ پریشان اور نروس ہیں یہاں تک کہ انہوں نے ابھی تک اس بات کا بھی فیصلہ نہیں کیا کہ کانز میں کون سالباس پہننا ہے۔عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار 71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی برانڈایمبیسڈر کے طور پر شرکت کرنے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان بین الاقوامی فلمی میلے میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کرتی اور کانز کے ریڈ کارپٹ پر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ حسیناں کے ساتھ قدم سے قدم ملاتی نظر آئیں گی۔لوریال پیرس کے مینجنگ ڈائریکٹر مشرف ہائی نے ماہرہ کی کانز میں شرکت کے حوالے سے کہاماہرہ خان پاکستانی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں اور کانز میں شرکت کرکے وہ پاکستانی ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں متعارف کرائیں گی ہمیں فخر ہے کہ ہم ہمیشہ بڑے ناموں کے ساتھ کانزمیں شرکت کرتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :