لیاقت آبادمیں پولیس کامقابلہ موٹرسائیکل لفٹرسمیت 3ڈاکوگرفتار

جمعرات 10 مئی 2018 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) لیاقت آبادمیں پولیس کامقابلہ موٹرسائیکل لفٹرسمیت 3ڈاکوگرفتارکرکے عیسی نگری میں شہریوںسے لوٹ مارکرنے والے ڈاکوبھی پولیس نے زخمی حالت میں گرفتارکرلیا،سمن آباد،گڈاپ ،بلدیہ ،سہراب گوٹھ،حیدری،کھارادرسے بھی 9ملزمان کوپولیس نے گرفتارکرلیا،اطلاعات کے مطابق پولیس لیاقت آبادنے مقابلے کے بعدموٹرسائیکل لفٹروقاص اورمحسن کوگرفتارکرکے 2مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی،جبکہ اسٹریٹ کرمنل آصف بنگالی سے اسلحہ برآمدکرلیا،پی آئی بی پولیس نے عیسی نگری کے قریب شہریوںسے لوٹ مارکرنے والے ڈاکوزاہدعرف سائیں کوفائرنگ کے مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتارکرکے لوٹی ہوئی رقم 2لاکھ 90ہزارروپے اورموبائل فون برآمدکرلیا،سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ پولیس نے منشیات فروش اویس عرف ماماکوگذری پولیس نے کچاروڈرے بھیجاکوگرفتارکرکے گرفتارکرکے منشیات برآمدکرلی،سمن آبادپولیس محمدعدیل کو،حیدری پولیس نے بلال کو،مدینہ کالونی پولیس نے بلدیہ جنگل اسکول کے قریب نعمت اللہ کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا،کھارادرپولیس نے منشیات فروش کوگرفتارکرلیا۔

#