لاہور ، لیسکو نے دو جیلوں سمیت آئی جی پولیس جیل خانہ دفاتر کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

جمعرات مئی 21:14

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) آئی جی پولیس جیل خانہ جات کی یقین دہانیوں کے بعد لیسکو نے لاہور کی دو جیلوں سمیت آئی جی پولیس جیل خانہ دفاتر کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ چند روز کیلئے واپس لے لیا ہے بتایاگیا ہے کہ لیسکو کی ایک ٹیم آئی جی پولیس جیل خانہ جات سمیت شہر کی دونوں جیلوں کی بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کیلئے جب آئی جی پولیس جیل خانہ جات کے دفتر پہنچی تو ان کے سٹاف نے لیسکو ٹیم کو بجلی کے کنکشن منقطع کرنے سے روک دیا جبکہ لیسکو ٹیم کا کہنا تھا کہ وہ کنکشن منقطع کئے بغیر نہیں جائیں گے جس پر دونوں محکموں کے ملازمین میں تکرار شروع ہوگئی اور معاملہ مذاکرات تک پہنچ گیا آئی جی پولیس پنجاب جیل خانہ اور لیسکو حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں آئی جی پولیس جیل خانہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ آئندہ چند روز میں بل کی ادائیگی کر دینگے جس پر لیسکو حکام نے انہیں مہلت دیتے ہوئے بجلی کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ لاہور کی دو جیلوں سمیت آئی جی پولیس جیل خانہ کے دفاتر لیسکو کے ساٹھ لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں جو بجلی کے بلوں کی مد میں تاحال ادا نہیں کئے گئے۔