لیسکو نے مشرق پلازہ کی بجلی منقطع کر دی

جمعرات 10 مئی 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) لیسکو نے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر ایبٹ روڈ پر واقع ایوان مشرق پلازہ کی بجلی منقطع کر دی ہے بتایاگیا ہے کہ ایوان مشرق پلازہ جو وفاقی حکومت کی ملکیت ہے لیسکو کی پنتیس لاکھ کی نادہندہ ہے لیسکو نے اپنی کارروائی سے قبل پلازہ انتظامیہ کو بجلی کے بل جمع کروانے کے حوالے سے متعدد نوٹسز جاری کئے لیکن پلازہ انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہ دی لیسکو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیسکو ڈیوس روڈ سب ڈویژن نے پہلے بھی اس پلازے کی بجلی منقطع کی تھی لیکن رائل پارک سب ڈویژن نے اس پلازے کو غیر قانونی طور پر بجلی کے کنکشن فراہم کر دئیے تھے۔

متعلقہ عنوان :