انڈر پاسز کو حادثات سے بچانے کیلئے رکاوٹی منصوبہ منسوخ

جمعرات 10 مئی 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع انڈر پاسز کو حادثات سے بچانے کیلئے تیار کئے جانے والے رکاوٹی منصوبے کو منسوخ کر دیا ہے منصوبے کے تحت شہر کے تمام انڈر پاسز سے ہیوی ٹریفک کی روک تھام کیلئے پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے رکاوٹیں نصب کرنا تھیں لیکن اس سلسلے میں خریدا جانے والا سامان کھلے آسمان تلے انڈر پاسز کے کناروں پر موجود ہے لیکن حکومت نے اس منصوبے کو ختم کر دیا ہے اس منصوبے کے تحت خریدا گیا لوہے کا سامان گزشتہ کئی ماہ سے کھلے آسمان پڑنے سے زنگ کی زد میں آچکا ہے جس سے پنجاب حکومت کو کروڑوں روپے کے نقصان کاسامنا کرنا پڑسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :