سینئر ریٹائرڈ بیورو کریٹ شعیب بن عزیز پنجاب سنسر بورڈ کے چیئرمین تعینات

جمعرات 10 مئی 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) سابق ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب اور سینئر ریٹائرڈ بیورو کریٹ شعیب بن عزیز کو پنجاب سنسر بورڈ کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے ان کی تعیناتی کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاری کئے جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے شعیب بن عزیز کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے واضح رہے کہ شعیب بن عزیز جو اس سے قبل بھی پنجاب سنسر بورڈ کے رکن رہ چکے ہیں کو بورڈ کی چیئرپرسن زیبا بیگم کی مدت ملازمت پوری ہونے پر بطور چیئرمین سنسر بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔