راولپنڈی :تھانہ پیر ودھائی میں جادو ٹونے کے شبہ میں 4افراد نے خالہ زادبھائی پر تیزاب پھینک کر جلا دیا

ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار،متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے متاثرہ شخص کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 10 مئی 2018 21:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) تھانہ پیر ودھائی کے علاقے ظہور آباد میں جادو ٹونے کے شبہ میں 4افراد نے خالہ زادبھائی پر تیزاب پھینک کر جلا دیاملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جبکہ متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا پیرودھائی پولیس نے متاثرہ شخص کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اطلاعات کے مطابق خرم سکنہ مصری شاہ لاہور نے اپنے ملازم مبشر اور انور سکنہ تیلی محلہ کے ہمرا ہ اپنی48سالہ خالہ زاد بھائی ناصر علی کو گھر سے بلوایا اور اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کی آنکھیں، گردن پیٹ اور بازو بری طرح جھلس گئے ملزمان کاروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ناصر کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پیرودھائی پولیس نے متاثرہ شخص کی اہلیہ شاہین اختر کی درخواست پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 337-Bاور34کے تحت مقدمہ نمبر302درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق خرم وغیرہ کو یہ دکھ تھا کہ ناصر نے اس کے گھر پر جادو کروائے تھے اس لئے تیزاب پھینک کر بدلہ لیا گیا تاہم یہ صرف ابتدائی بیان کی حد تک اطلاع ہے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کے بعد تفتیش ہونے سے واضح پیش رفت سامنے آ ئے گی۔