راولپنڈی :خاتون سکول ٹیچرکے قتل کے الزام میں گرفتار2 خطرناک ملزمان تھانہ گنجمنڈی کی حوالات توڑ کر فرار

جمعرات مئی 21:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرخاتون سکول ٹیچرکے قتل کے الزام میں گرفتار2 خطرناک ملزمان تھانہ گنجمنڈی کی حوالات توڑ کر فرار ہو گئے ملزمان خاتون ٹیچر کے قتل کے علاوہ تھانہ رتہ امرال اور تھانہ پیرودھائی پولیس کوڈکیتی اور رہزنی کی15سے وارداتوں میں مطلوب تھے دونوں ملزمان 25دن سے جسمانی ریمانڈ پر تھانہ رتہ امرال پولیس کی تحویل میں تھے جنہیں تفتیش کے لئے تھانہ گنجمنڈی کی حوالات میں رکھا گیا تھانہ رتہ امرال پولیس ابتدا میںملزمان کے فرار پر انکار کرتی رہی سی پی او راولپنڈی افضال احمد کوثر کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی اورملزمان کے خلاف مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر سمیت7اہلکاروں کو معطل کر کے ڈی ایس پی سٹی سرکل کی مدعیت میں ساتوں پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مسلح ڈکیتی اور قتل کی واردات کے بعدتعزیرات پاکستان کی دفعہ 302اور395 کے تحت درج مقدمہ نمبر 108/18میں ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے ملزمان شفیع اللہ اور ظہور الرحمان سکنہ ڈھوک درزیاں کو گزشتہ ماہ14اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا جو جسمانی ریمانڈ پر تھانہ رتہ امرال پولیس کی تحویل میں تھے اور انہیں تفتیش کے لئے تھانہ گنجمنڈی کی حوالات میں رکھا گیا تھابدھ اور جمعرات کی درمیانی رات گئے دونوں ملزمان حوالات کی عقبی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے فرار کی اطلاع ملتے ہی سی پی اور راولپنڈی افضال احمدکوثر چاروں ایس پی کے ہمراہ تھانہ گنج منڈی پہنچ گئے جنہوں نے تھانہ گنجمنڈی کے ایس ایچ اوراجہ طاہر ،ڈیوٹی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ندیم خان ،محررتھانہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر امانت خان ، نائب محرر شکیل احمداور تھانہ رتہ امرال کے تفتیشی سب انسپکٹر منظور حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا جبکہ ڈی ایس پی راجہ طاہربشیر سٹی سرکل کی مدعیت میں ساتوں پولیس ملازمین کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 223،224 اور-C 155 سی کے تحت مقدمہ نمبر 169درج کر لیا گیا ہے یاد رہے کہ رواں سال 27مارچ کوتھانہ رتہ امرال کے علاقے گلی نمبر15فاروقیہ چوک ڈھوک منگٹال میں 2مسلح موٹر سائیکل سواروں نے رہزنی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے جواں سال خاتون ٹیچرنازیہ کریم کو اس وقت قتل کر دیا تھاجب وہ سکول جانے کے لئے گھر سے نکلی میں ملزمان کی جانب سے پرس چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی سینے میں گولی لگنے سے خاتون ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گئی تھی جبکہ ڈاکو زخمی خاتون سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے تھے جس پر ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف نے 14اپریل کواپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیچر کے قتل میں ملوث 3رکنی گینگ کے دونوں ملزمان کی گرفتاری کا اعلان کیا تھاجبکہ تیسرا ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا تھاادھر ملزمان کے فرار ہونے پرمقتولہ کے لواحقین نے تھانہ گنجمنڈی کے باہر شدید احتجاج کیااور پولیس کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔