کوئٹہ: سرکاری ہسپتالوں کے فضلہ کو تلف کر نے کے لئے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میںانسنریٹر مشین لگا دی گئی

جمعرات مئی 21:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں کے فضلہ کو تلف کر نے کے لئے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میںانسنریٹر مشین لگا دی گئی مشین کے ذریعے روز انہ کو ئٹہ کے سر کا ری ہسپتالوں میں استعمال ہو نے والے فضلے کو اکھٹا کر کے تلف کیا جائے گا فضلہ تلف کرنے کے دوران کسی قسم کی آ لودگی پیدا نہیں ہو گی انسنریٹر مشین کا افتتاح بلوچستان سیکریٹری محکمہ ماحولیات عبد ا لصبور کاکڑاور سیکریٹری محکمہ ہیلتھ صالح ناصرنے کر دیا بولان میڈیکل کمپلیکس میں ہسپتال کافضلہ تلف کرنے والی بلوچستان کی تاریخ میں ا پنی نوعیت کی پہلی مشین ہے انسنریٹر مشین پلانٹ پر 7کروڈ 50لا کھ روپے لا گت آ ئی ہے انسنریٹر مشین میں 2شفٹ میں ہسپتالوں کا فضلہ تلف کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :