ڈیرہ مراد جمالی :شدید گرمی میں سٹی پولیس کی حدود میں چور بلوں سے نکل آئے

امتحانی سینٹر سے طالب علم کی موٹر سائیکل اڑا لی گئی،دکان سے فریج چوری نصف درجن گھروں میں چوری کی وارداتوں سے شہری پریشان رات بھر جاگ کر چوکیداری کرنے لگے

جمعرات 10 مئی 2018 21:17

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) شدید گرمی میں سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں چور بلوں سے نکل آئے امتحانی سینٹر سے طالب علم کی موٹر سائیکل اڑا لی گئی مین بازار سے مستری کی دکان سے فریج چوری نصف درجن گھروں میں چوری کی وارداتوں سے شہری پریشان رات بھر جاگ کر چوکیداری کرنے لگے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن دنوں سے ڈیرہ مراد جمالی میں شدید گرمی پڑنے کی وجہ سے چور بھی اپنی بلوں سے نکل آئے ڈگری کالج کے امتحانی سینٹر سے طالب علم اسدالله رند کی نئی سی ڈی موٹر سائیکل اڑا لی گئی مین بازار سے مستری کی دکان سے فریج چوری کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف وارڈوں سے نصف درجن گھروں میں چوری کی وارداتوں میں نقدی موبائل دیگر قیمتی گھریلو سامان بھی چوری کر لیا گیا ہے ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں سے شہری پریشان ہوگئے ہیں مجبورا رات بھر جاگ کر اپنے جان ومال کی حفاظت کرنے کیلئے چوکیداری کرنے لگے ہیں عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد میر نذیراحمد کرد ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔