Live Updates

ڈیرہ مراد جمالی :اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے علاقوں کو بجلی عدم فراہمی

گرڈ اسٹیشن 132کے وی کے کام کی سستی روی کے خلاف تین اتحادی جماعتوں کے سربراہ عبدالحکیم انقلابی کی قیادت میں مستری مزدور یونین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی ریلی

جمعرات 10 مئی 2018 21:17

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے علاقوں کو بجلی عدم فراہمی ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن 132کے وی کے کام کی سستی روی کے خلاف تین اتحادی جماعتوں کے سربراہ عبدالحکیم انقلابی کی قیادت میں مستری مزدور یونین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے دفتر کا گھیرائو کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد یاسر بازئی ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے مظاہرین سے مذاکرات کیئے جس پر مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے دفتر کا گھیرائو ختم کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تین اتحادی جماعتوں کے سربراہ عبدالحکیم انقلابی مستری مزدور یونین کے صدر ہارون رشید چکھڑا ودیگر مقررین نے کہاکہ اوچ پاور پلانٹ انتظامیہ اور این ٹی ڈی سی گزشتہ دس سالوں سے نصیرآباد کے شہریوں کو اوچ پاور پلانٹ سے بجلی دینے کا خواب دکھا رہی ہے ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ اوچ پاور پلانٹ ٹو سے سبی کوئٹہ کو بجلی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے لیکن نصیرآباد کو اب بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ این ٹی ڈی سی کرپشن کے سوا کچھ نہیں کر رہی ہے دس سالوں سے ڈیرہ مراد جمالی کے گرڈ اسٹیشن 132کے وی کا کام مکمل نہیں کیا جا رہا ہے جس سے عوام شدید گرمی سے لوڈ شیڈنگ سے تنگ آنے کے ساتھ ساتھ شعبہ زراعت صنعت تباہی پر پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن کے کام کو مکمل کرکے نصیرآباد کے علاقوں کو بجلی فراہم نہ کی گئی تو اوچ پاور پلانٹ اور این ٹی ڈی سی کے خلاف دوبارہ دمادم مست قلندر ہو گا جس کی تمام تر زمہ داری کیسکو بلوچستان کے آفیسران پر عائد ہو گی ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات