شاہ کوٹ: دن دیہاڑے جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی واردات ، فیملی زیور ، موبائل فون اور نقدی سے محروم ، مقدمہ درج پولیس مصروف تفتیش

جمعرات مئی 21:17

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) شاہکوٹ دن دیہاڑے جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی واردات ، فیملی زیور ، موبائل فون اور نقدی سے محروم ، مقدمہ درج پولیس مصروف تفتیش ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی محمد سفیان لطیف ہمراہ فیملی بسواری کیری ڈبہ نمبری LEA-4902 علی پور سیداں عرس پر جا رہا تھا کہ کوٹلہ کاہلواں سٹاپ کے نزدیک 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے کیری ڈبہ کے ٹائر میں فائر مار کر اسے روک لیا اور کیری ڈبہ میں سوار فیملی سے اسلحہ کی نوک پر 1 موبائل ، 26 ہزار روپے نقدی اور 1/2 تولہ سونا چھین کر فرار ہو گئے ، تھانہ سدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔