شاہکوٹ مختلف ٹریفک حادثات میں 12 افراد شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

جمعرات 10 مئی 2018 21:17

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) شاہکوٹ مختلف ٹریفک حادثات میں 12 افراد شدید زخمی ، ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ سٹی نزد ٹی ایچ کیو ہسپتال تیز رفتار کار اورٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 28سالہ قیصر گر کر شدید زخمی ہوگیا ، شاہ کوٹ روڈ نزد اصغر آباد سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 55سالہ لیاقت اور48سالہ عالم بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئے ، سانگلہ ہل سٹی نزد ہدیٰ شوگر مل تیز رفتار موٹر سائیکل پر اچانک چکر آنے سے 25سالہ حمیرا گر کر شدید زخمی ہو گئی ، ننکانہ سٹی نزد قباء چوک تیز کار والے نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 17سالہ نعمان گر کر شدید زخمی ہو گیا ، ننکانہ سٹی نزد ہما شادی ہال تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ والے نے 20سالہ آ سیہ بی بی کو ہٹ کر کے شدید زخمی ہو گیا ، بچیکی سید والا روڈ نزد چک حید ر آ باد سٹاپ تیز رفتار دوموٹر سائیکل آ پس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 30سالہ خالد محمود گر کر شدید زخمی ہوگیا ، وار برٹن روڈ نزد دانس پٹرول پمپ تیز رفتار دو موٹر سائیکل کا تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 18سالہ شاہ زیب گر کرشدید زخمی ہو گیا ، بڑا گھر سید والا روڈ نزد کوٹ طاہر تیز رفتار موٹر سائیکل کو پچھلا ٹائر پنکچر ہونے سے 35سالہ محمد قمر زمان گر کر شدید زخمی ہوگیا ، مانانوالہ روڈ نزد سر راہ ہوٹل تیز رفتار موٹر سائیکل والے نے راہگیرکو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 08سالہ دانیال اور10سالہ نیہا گر کر شدیدزخمی ہو گئے ، مین جی ٹی روڈ نزد کوٹلہ کاہلواں سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل پر اچانک جمپ لگنے سے 26سالہ شمائلہ گر کر شدید زخمی ہو گئی ، تمام زخمیوں کو ریسکیوکے عملہ نے فوری طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔