عوام کے جان ومال کی حفاظت اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا اولین مشن ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعرات 10 مئی 2018 21:17

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنماء اور یوسی چیئرمین ملک حسنین شبیر نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا اولین مشن ہے ریسیکو 1122کو جدید خطوط پرا ستوار کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو1122کی جانب سے ریسکیوتربیت حاصل کرنیوالے یونین کونسل 46شامکے کے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پرسیفٹی آفیسر بلال عالم،یو سی ایم او راشد شریف چوہدری،سیکرٹری مطلوب احمد، امتیاز مغل، چوہدری محمد حنیف گجر، چوہدری محمد اسحاق،ویر امانت خان، مطلوب شاہ،ملک علی رضا، طارق بھٹو،عرفان علی چوہان، رانا عبد الغفار ، محمد شبیر ، امجد علی ، ڈاکٹر امجد اقبال، نذیراں بی بی ، نازیہ بی بی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجودتھیں۔

(جاری ہے)

خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہناتھا کہ1122ایک فعال ادارہ ہے جوکہ عوام کی تحفظ اور حادثات رونما ہونے کی صورت میں اپنی خدمت سرانجام دیتے ہیں۔

ریسکیو1122 صوبائی حکومت کے تعاون سے فون کال سے لیکر جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد اور ہسپتال منتقلی تک کے تمام اخراجات خود برداشت کرتی ہے اور دکھی انسانیت کا مداوا کرنے کے لیے یہ تمام تر خدمات مفت فراہم کرتی ہیں۔ریسکیو1122 عالمی معیار کی مشینری اور آلات سے لیس ہے اور ان کے تمام اہلکار اپنے اپنے شعبے میں مہارت رکھتے ہیں جبکہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے باقاعدہ تر بیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ عوام الناس کو ترقی یافتہ ممالک جیسی سہولیات احسن طریقے سے فراہم کی جا سکیں۔