تحریک انصاف میدان کے تمام اطراف چوکے اور چھکے لگا ر نے میں مصروف

ن لیگی ا ر اکین رانا عمر نذیر رضا حیات ھراج اور ایم پی اے عبدالرزاق خان نیازی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

جمعرات مئی 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف اس وقت تیزی کے ساتھ پھل پھول رہی ہے اورمیدان کے تمام اطراف چوکے اور چھکے لگا رہی ہے اور جوق در جوق عام لوگوں کے علاوہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی تیزی کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں،اسی سلسلے کی ایک کڑی گزشتہ روز بھی دیکھنے میں آئی جب گوجرانوالہ سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر،خانیوال سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ھراج جبکہ خانیوال سے ہی (ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرزاق خان نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی اس کے علاوہ کامونکی کے نامور سیاستدان رانا نذیر نے بھی جہانگیر خان ترین کے ہمراہ عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات کی،ملاقات میں ان تمام رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

کامونکی سے نذیر فیملی بھی تحریک انصاف میں شامل ہوئی۔چاروں رہنماوں نے عمران خان کی قیادت اور پارٹی منشور پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چاروں رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔