پنجاب حکومت گندم کے کاشتکاروں سے گندم کا ہدف 26 مئی تک مکمل کرلے گی

جمعرات مئی 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پنجاب حکومت گندم کے کاشتکاروں سے 38 ہزار میٹرک ٹن گندم کا ہدف 26 مئی تک مکمل کرلے گی اس امر کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم اینڈ سپورٹس رانا مشہود نے مناواں میں واقع گندم کے خریداری مرکز کے دورے پر مرکز میں موجود کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید سمیت محکمہ خوراک کے افسران بھی موجود تھے گندم کے خریداری مرکز پر موقع پر موجود کاشتکاروں نے صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر لاہور کواپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کاشتکاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائیگا انہیں نے یہ بھی بتایاکہ خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو تمام بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔