وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بغیر سی پیک منصوبہ نامکمل ہے، برجیس طاہر

جمعرات مئی 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بغیر سی پیک منصوبہ نامکمل ہے زخمی وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملک کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ان پر حملہ ریاست پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے گزشتہ روز سروسز ہسپتال لاہو ر میں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ یہ اللہ کا بہت بڑا کرم ہے کہ اللہ نے احسن اقبال کی جان بچا لی انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی غیر خانبدرانہ انکوائری کروائی جانی چاہے تاکہ احسن اقبال پر حملے کے اصل حقائق منظر عام پر آسکیں جبکہ دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے علاج و معالجے پر معمورڈاکٹروں کے بورڈ نے کہا ہے کہ ہسپتال میں احسن اقبال کی صحت بدستور بہتر ہو رہی ہے انہیں مزید پانچ روز تک ہسپتال میں رکھنا پڑیگا جس کے بعد انہیں گھر بھیج دیا جائیگا۔