بھارت؛ریاست اتر پردیش میں طوفانی بارش، 9 افراد ہلاک،4زخمی

جمعرات مئی 21:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں گرج چمک اور ریت کے طوفان نے تباہی مچادی،بارش اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اتر پردیش کے مغربی حصوں کو گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے طوفان نے لپیٹ میں لے لیا،متھورا، آگرہ، علی گڑھ سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے باعث درخت اور بجلی کے پول گر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک،4 زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے دو روز قبل 13 ریاستوں میں طوفان کی وارننگ جاری کی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :