کوئٹہ،بلوچستان کے رواں مالی سال کا بجٹ 13 مئی کو پیش کیا جائیگا

جمعرات 10 مئی 2018 21:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) بلوچستان کے رواں مالی سال کا بجٹ 13 مئی کو پیش کیا جائیگا بجٹ کا کل حجم 350 ارب روپے ہو گا بجٹ میں تعلیم، صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا دورہ کوئٹہ کے پیش نظر اور دیگر مصروفیات کے باعث بلوچستان کے رواں مالی سال کا بجٹ13 مئی کو پیش کیا جائیگا بجٹ کو 11 مئی کو پیش کرنا تھا تا ہم مصروفیات کے باعث2 دن تک بجٹ کو موخر کر دیا گیا