وزیرآباد:چنگ چی رکشا اور موٹر سائیکل میں تصادم

سیاسی و مذہبی راہنما مرزا خرم علی قزلباش اور ان ہمراہی رضا شاہ زخمی

جمعرات مئی 21:23

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) احمد نگر روڈ پر پرانی ربڑ فیکٹری کے سامنے چنگ چی رکشا اور موٹر سائیکل کے تصادم میں سیاسی و مذہبی راہنما مرزا خرم علی قزلباش اور ان ہمراہی رضا شاہ زخمی ہو گئے۔ مرزا خرم فیکٹری بندکرکے گھر واپس جا رہے تھے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق مرزا خرم علی قزلباش اپنے دوست رضا شاہ کے ہمراہ شام کے وقت اپنی فیکٹری بند کرکے اپنے موٹر سائیکل پر گھر جانے کے لئے نکلے اور سڑک پرآئے۔

(جاری ہے)

سامنے سے آنے والے چنگ چی رکشا کو راستہ دینے کیلئے رک گئے۔چنگ رکشا سیدھا جانے کی بجائے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں مرزا خرم اور رضا شاہ شدید زخمی ہو گئے۔مرزا خرم کا کندھا زخمی اور چار پسلیاں ٹوٹ گئیںجبکہ رضا شاہ کا گھٹنا ٹوٹ گیا۔ ریسکیو 1122نے زخمیوں کو وزیرآباد ہسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداددی گئی۔ بعدازاں مرزا خرم کو گجرات ہسپتال منتقل کر دیا ۔چنگ چی رکشا حادثہ کے بعد فرار ہو گیا جبکہ اس کا نمبر لکھ لیا گیا جو صدر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :