انڈونیشیا کے مذہبی سکالرز پر مشتمل وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ

یونیورسٹی کے سات اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے

جمعرات 10 مئی 2018 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) انڈونیشا کے مذہبی سکالرز پر مشتمل وفد نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے سات اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔ ریسرچ اینڈ پبلیکیشن کے میدان میںبھی دونوں جانب نے باہمی تعاون کے راستے اور ذرائع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ۔ انڈونیشن کنسورشیم برائے مذہبی مطالعہ )آئی سی آر ایس(کی نمائندگی کرنے والے وفد نے اوپن یونیورسٹی کی علوم اسلامیہ کے پروگرامز کو سراہتے ہوئے فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ کے ساتھ ورکنگ پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد کی نمائندگی انڈونیشیا سفارتخانے کے سینئر ڈپلومیٹ ،ْ واسوانو سوریو ہتوومو(Wisnu Suryuo Hutomo) کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے وفد کو یونیورسٹی کی ملک گیر تعلیمی خدمات ،ْ ریسرچ کے میدان میں حالیہ کامیابیوں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر تفصیلی پریذنٹیشن دی۔اس موقع پر دونوں اداروں کے مابین باہمی مفادات کے معاہدے پردستخط کئے گئے۔

معاہدے کی دستاویز پر آئی سی آر ایس کی جانب سے ڈاکٹر ڈکی سوفجان (Dr. Dicky Sofjan)نے جبکہ اے آئی او یو کی جانب سے فیکلٹی آف عربی و علومہ اسلامیہ کے ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق دونوں اداروں کے طلبہ کا باہمی تبادلہ ہوگا ،ْ ریسرچ اور معاشرے کے لئے مفید منصوبوں میں دو طرفہ تعاون ہوگا ،ْ مشترکہ ورکشاپس اور کانفرنسسز منعقد کی جائیں گی اور دونوں ادارے مشترکہ اشاعتوں کا اہتمام کریں گے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :