وزارت اطلاعات نے اخبارات اورٹی وی چینلز کے 7ارب 40کروڑ روپے کے بقایاجات کی ادائیگی سے انکار کردیا

سپریم کورٹ کے حکم پر پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا کے 63کروڑ 40لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجوادی

جمعرات مئی 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) وزارت اطلاعات نے اخبارات اورٹی وی چینلز کے 7ارب 40کروڑ روپے کے بقایاجات کی ادائیگی سے انکار کردیا جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا کے 63کروڑ 40لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجوادی ۔ اس صورتحال سے میڈیا انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران وزارت اطلاعات سمیت تمام وفاقی اداروں ، صوبائی حکومتون اور وزارتوں و ڈیپارٹمنٹس نے اربوں روپے کے اشتہارات جاری کئے جو دستیاب بجٹ سے بہت زیادہ تھے۔

ان اشتہارات کی پے منٹ میں تاخیری حربے استعمال کیے جاتے رہے جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ کے روبرو پیش کردیا گیا اب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وزارت اطلاعات نے اپنی طرف سے جاری کردہ اشتہارات کے ایک حصے کی ادائیگی کیلئے سمری تیار کرکے وزیر اعظم کو بھجوادی ہے جو 634ملین روپے کی ادائیگی کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جو سمری تیار کی گئی ہے اس میں 40کروڑ روپے اخبارات کے ہیں جبکہ ممکن ہے کہ باقی ماندہ 24کڑورروپے الیکڑانک میڈیا کے ہوں۔

اس حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اگر معاملہ یوں ہی رہا تو مشکلات کا شکار ایڈورٹائزنگ ایجنسیاں، اخبارات اور ٹی وی چینلز شدید دبائو میں آجائیں گے۔ اداروں میں تنخواہوں کی صورتحال پہلے ہی بہت خراب ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگر موجودہ حکومت نے ادائیگیاں یقنی نہ بنائیں تو آنے والی حکومت کو شدید مشکلات ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :