ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن راجہ محمد ارشاد خان کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعرات 10 مئی 2018 21:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن راجہ محمد ارشاد خان کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں اینٹی کرپشن میں زیر تفتیش و زیر کار معاملات کے حوالہ سے جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل /ایڈمنسٹریشن ،امجد پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹیگیشن/ ڈی ایس پی ملک محمد احسان الحق ، اظہر اقبال انسپکٹر ،پیراں دتہ سب انسپکٹر اینٹی کرپشن سرکل میرپور ،صلاح الدین سرور پرسنل اسسٹنٹ ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ، علی رضا ڈار انسپکٹر SHO/تھانہ اینٹی کرپشن ،سلامت علی ،راجہ صغیر خان پراسیکیوٹنگ انسپکٹران اینٹی کرپشن ،مختیار احمد سب انسپکٹر انچارج اینٹی کرپشن سرکل باغ /راولاکوٹ نے شرکت کی ۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن راجہ محمد ارشاد خان نے کہا کہ مظفرآباد،میرپور اور پونچھ سرکل میں اینٹی کرپشن کے زیرتفتیش مقدمہ ،انکوائری ہا اور احتساب بیورو سے آمدہ تفاتیش و انکوائری ہا کو مطابق حقائق ،میرٹ پر یکسو کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پینڈنگ چالان مقدمات کو ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی راہنمائی میں 20-05-2018تک بہر صورت دائر عدالت مجاز کیا جائے ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن راجہ محمد ارشاد خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کو ہدایت کی کہ وہ پینڈنگ چالان مقدمات کو چیک کرکے کمی بیشی دور کراتے ہوئے دائر عدالت مجاز کروائیں ۔

اعلیٰ عدالت ہا میں زیر کار سماعت معاملات کے حوالے سے اُنھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پی آئی ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن مظفرآباد ہفتہ وار پراگرس دینگے ۔ اُنھوں نے کہا کہ محکمہ کے آفیسران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنائیں تاکہ آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمین میں کرپشن کی حوصلہ شکنی ہو اور کرپشن کے مرتکب ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جانا ممکن ہونیز انھوںنے آفیسران کو زور دیکر کہا کہ روایتی درخواست باز گروہوں کی بھی حوصلہ شکنی کے لیے ضروری ہے کہ ابتدائی مرحلہ پر ہی جو معاملہ محکمہ ہذ اکے دائر ہ اختیار میں آئے اُس کو زیر انکوائری لایا جائے تاکہ محض درخواست بازی سے لوگوں کو بلیک میل نہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :